ایس ای سی پی کی کمپنیوں اور شیئر ہولڈرز کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات

March 12, 2020

ایس ای سی پی کی کمپنیوں اور شیئر ہولڈرز کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات

سیکیورٹی اینڈ ایکسچنج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر کمپنیوں اور شیئر ہولڈرز کو حفاظتی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو بورڈ کے اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا کے باعث ADB ہیڈ آفس بھی بند

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ممبران کی حفاظت کے لئے بیٹھنے کا انتظام بھی مناسب فاصلے پر کیا جائے جبکہ ووٹنگ کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے متعدد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا ہیڈ آفس بھی بند کردیا گیا ہے، ‏منیلا میں واقع ایشیائی ترقیاتی بینک کے ہیڈ آفس میں کورونا وائرس کی ایک فرد میں تصدیق ہوئی اور متاثرہ فرد نے بینک کے سپورٹ اسٹاف سے بات چیت کی تھی۔

جس کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے ایشیا ڈیولپمنٹ بینک (اےڈی بی) کےتمام ملازمین گھروں سے کام کررہے ہیں، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا دفتر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔