چین اور امریکا کے ایک دوسرے پر کورونا وائرس پھیلانے کے الزامات

March 13, 2020

چین اور امریکا نے ایک دوسرے پر کوروناوائرس پھیلانے کےالزامات لگائے ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کورونا وائرس چین کے شہر ووہان میں لانے والی امریکی فوج ہو۔ امریکا اپنے اعداد و شمار ظاہر کرے اور چین کو وضاحت دے۔

امریکا نے کورونا وائرس کو ووہان وائرس کا نام دیا تھا، جب کہ چینی سینٹر آف ڈیزیز نے جنوری میں کہا تھا کہ یہ وائرس ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ سے پھیلا تھا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹر آف ڈزیز کنڑول کے رابرٹ ریڈ فیلڈ نےایوان نمائندگان میں تسلیم کیا کہ کچھ امریکی انفلوئنزا سے مرے ان کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

امریکا میں انفلوئنزا کے 34 ملین کیسز، 20 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں، بتایا جائے کہ اس میں سے کتنے کورونا سے متاثر تھے۔ امریکا الزامات چھوڑ کر وائرس کے خلاف تعاون کے فروغ پر اپنی توانائی خرچ کرے۔

کورونا سے نمٹنے کے چینی اقدامات کی بین الاقوامی ستائش پر امریکا میں اب بھی ایک شخص نے کان بند کررکھے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے کورونا وائرس کو ووہان وائرس کا نام دیا تھا جب کہ امریکی صدر نے ٹیلی وژن پر خطاب کے دوران کہا تھا کہ یہ وائرس چین سے پھیلا۔

دوسری جانب چینی سینٹر آف ڈزیز نے جنوری میں کہا تھا کہ یہ وائرس ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ سے پھیلا تھا۔