چاہتے ہیں حالات کنٹرول ہونے کے بعد مقابلے دوبارہ ہوں، عاطف رانا

March 17, 2020

پاکستان سپر لیگ فائیو میں لاہور قلندرز ٹیم کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں حالات کنٹرول ہونے کے بعد مقابلے دوبارہ ہوں۔

لاہورقلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان سپر لیگ کے فائنلز منسوخ ہونے سے متعلق کہا ہے کہ کوئی بھی کھیل انسانی جان سے زیادہ ضروری نہیں ہوتا، پوری دنیا میں کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے، پی سی بی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائزایک پیج پرہیں، جو بھی لیگ اور پاکستان کے مفاد میں ہے وہ فیصلہ کیا، پی سی بی اور فرنچائز کی انتھک محنت کی وجہ سے پی ایس ایل کامیاب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے سے پوری دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے، میٹنگ کے بعد پی ایس ایل کوملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم کو فاتح قرار دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، خواہش ہے کہ کورونا کے پیش نظر بگڑنے والی صورتحال کے سنبھلنے کے بعد مقابلے دوبارہ ہوں۔

عاطف رانا نے مزید کہا کہ کھیلوں کا حسن تومقابلے ہی ہیں ویسے تو ٹاس پرہی فیصلہ ہوجائے۔