گیم آف تھرونز کے ایک اور اداکار کورونا کا شکار

March 20, 2020


گیم آف تھرونز کے ایک اوراداکار کرسٹوفر ہیو جو کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

گیم آف تھرونز میں اداکاری کر کے شہر کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار کرسٹوفر ہیوجو نے کورونا وائرسکے ٹیسٹ کی خود ہی تصدیق کی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا۔

یاد رہے کہ ہالی ووڈ انڈسٹری کے تین اداکاروں ادریس ایلبا، اولگا کور لینکو اور کرسٹوفر ہیو کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔