پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا

March 20, 2020

پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجیلنس اینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔

عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔

14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020 تک کا وقت ہے۔

آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا 6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔

عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پریس ریلیز جاری کی جاچکی ہے۔