اسلام آباد میں اہلکار کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا علم ہے، امریکی سفارت خانہ

March 21, 2020

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکار کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا علم ہے، پرائیویسی تحفظات کے باعث کیس کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ اپنے ایک اہلکار کے اکیس مارچ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے اور وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی رپورٹ سے آگاہ ہے، سفارت خانے کے اہلکار کو دیکھا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ پاکستانی حکام سے مل کر کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تعاون کر رہاہے، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے لیے بیرونی ملک اپنے شہریوں اور مقامی اسٹاف کی حفاظت سے زیادہ بڑی کوئی اور ذمہ داری نہیں۔