مفتی نعیم کورونا میں مبتلا نہیں، جامعہ بنوریہ

March 22, 2020

کراچی میں جامعہ بنوریہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مفتی نعیم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

جامعہ بنوریہ میڈیا نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مفتی نعیم دل کے عارضہ کے باعث اسپتال منتقل ہوئے تھے تاہم اب صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

جامعہ بنوریہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی بےبنیاد خبروں کی تردید کی گئی ہے۔