برطانیہ:ایشیائی کمیونٹی کی دکانوں پر قیمتیں دو گنی ہوگئیں

March 22, 2020

برطانیہ:ایشیائی کمیونٹی کی دکانوں پر قیمتیں دو گنی ہوگئیں

برطانیہ میں ایشیائی کمیونٹی کی دکانوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دو گنا کردی گئی ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث کم آمدنی والے افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر برطانوی حکومت نے خریداری کے حوالے سے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کیں۔

حکومت نے صارفین سے کہا کہ کورونا کے خدشے پر شاپنگ کرتے وقت ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔

صارفین سے یہ بھی کہا گیا کہ زیادہ اشیا خریدنے کا مطلب ہے کہ کوئی اور ان ( اشیاء ضروریہ ) سے محروم رہے گا۔