اندرون شہر گلہبار میں قدیمی درخت کاٹنے پر تین افراد گرفتار

March 25, 2020

پشاور (وقائع نگار) عوامی شکایات اور ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ون سلیم خان کی ہدایات پر ٹی او آر ریاض اعوان نے علاقہ گلبہار کا دورہ کیا اس دوران تھانہ گلہبار کی پشت پر بغیر اجازت قدیمی درخت کاٹنے پر تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی کیلئے مقامی تھانے میں درخواست جمع کروا دی گرفتار ہونے والے افراد میں روح اللہ ، بھائی جان اور نور نبی شامل ہے ٹاون ون کی جانب سے مذکورہ افراد پر باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔