معاشی پیکیج کے اثرات غریب عوام تک پہنچنے چاہئیں ‘ فائق شاہ

March 25, 2020

پشاور(نیوزڈیسک) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے اثرات غریب عوام اور صنعتی بحالی تک پہنچنے چاہئیں وعدوں اور امیدوں پر وقت ضائع نہ کیا جائے ملک اس وقت وباء اور غریب ناگہانی سزا کاٹ رہے ہیں زمینی حقائق کے مطابق ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے معاشرتی انصاف ہی ھمارے لئے خیر و برکت کا باعث بنے گا۔ایک بیان میں محمد فائق شاہ نے کہا کہ جامع حکمت عملی کے مطابق 70 فیصد انتہائی غریب عوام کو اٹھایا جائے اور نوجوانوں کو آگے لا کر فلاح عامہ کا نظام لایا جائے۔ محمد فائق شاہ نے مزید کہا کہ تمام ادارے مل کر عوام میں وباء سے متعلق شعور اور شہریوں کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ان کو آگاہی دینے کی ذمہ داری پوری کرے ۔ انسانیت جس کرب میں مبتلا ہے اس سے نکلنے کیلئے انصاف ہی تبدیلی لا سکتا ہے امن ترقی پارٹی اس مشکل گھڑی میں عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔