اندازہ نہیں تھا کہ نیمل سے شادی ہوگی: حمزہ عباسی

March 25, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے اہلیہ نیمل خاور کے ہمراہ 2 سال قبل لی گئی سیلفیز شیئر کیں اور بتایا کہ انہیں اس وقت نہیں معلوم تھا کہ نیمل سے شادی ہوجائے گی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ لی گئی سیلفیز شیئر کیں جس میںسورۃ الفاتحہ کی ایک آیت کی خطاطی بھی رکھی ہوئی ہے۔

حمزہ نے نیمل سے اس ملاقات کی تمام تر تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور بتایا کہ ہم نے یہ سیلفی آج سے تقریباً 2 سے پہلے لی تھی کہ جب انہوں نے اپنی ایک آرٹسٹ دوست سے مصوری کے بارے میں پوچھا تو دوست نے انہیں یہ خطاطی گفٹ کی۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ اس وقت مجھے بالکل انداز ہ نہیں تھا کہ میری یہ دوست میری بیوی اور میرے لیے اللہ کا بہترین تحفہ بن جائے گی۔

انہوں نےاللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری شادی کو 7 ماہ بیت چکے ہیںاور ہم ہر لمحہ اللہ کے بے حد شکر گزار ہیں۔

پیغام کے آخر میں انہوں نے نیمل کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی سابقہ اداکارہ نیمل خاور سے گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئے تھے۔

شادی کے فوراً بعد ہی نیمل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ اداکاری چھوڑ رہی ہیں۔


حمزہ عباسی نے گزشتہ سال نومبر میں شوبز سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اب وہ صرف ان پراجیکٹس کا حصہ بنیں گے جس میں اللہ کا پیغام ہوگا۔