امداد کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج

March 26, 2020

ہالا(نامہ نگار)لاک ڈاؤن کےدوران بے روزگارمزدوروں غرباءمساکین کیلئےامدادکی مبینہ غیرمنصفانہ تقسیم کےخلاف اپوزیشن جماعتوں اور شہری تنظیموں کااحتجاج ،میونسپل کمیٹی ہالاٹاؤن کمیٹیز نیوسعیدآباد،مٹیاری ،خیبر، ہالا اولڈ، اڈیرو لعٰل، بھٹ شاہ کےعلاوہ30یونین کونسلوں نے مستحقین کے راشن بیگ صابن اوردیگراشیاءکی مبینہ طور پر خاموش بندربانٹ کرلی ،ہالا نیو سعیدآبادمیں حکمراں جماعت کےسیاسی مرکز سےوابستہ نمائندے نےسرکاری امدادی ریلیف کیلئےمخصوص لوگوں کیشناختی کارڈکاپی کےساتھ مبینہ رجسٹریشن شروع کردی۔