بھارت، کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے روایتی کٹھ پتلی، پُتل ناچ

March 26, 2020

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)کووڈ-19 عالمی وبا کے حوالے سے متعدد ادارے آگاہی پھیلانےکے لیے سرگرم ہیں اور اس ضمن میں مختلف طریقہ کار کا سہارا بھی لیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تری پورہ پپٹ تھیٹر گروپ کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق لوگوں تک آگاہی پھیلانے کے لیے روایتی کٹھ پتلی ‘پُتل ناچ’ کا سہارا لیا گیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔کورونا وائرس سے آگاہی کے لیےتری پورہ پپٹ تھیٹر کے گروپ کی جانب سے ایک ویڈیو بنائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔تھیٹر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے پپٹ شو کا انعقاد نہیں کیا جا سکا یہی وجہ ہے کہ ہم نے ویڈیو بنا کر اسے آن لائن اپلوڈ کرنے کے بارے میں سوچا۔سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جانے والی یہ ویڈیو بنگالی زبان میں بنائی گئی ہے اور ساتھ ہی اس ویڈیو میں انگریزی میں سب ٹائٹلز بھی دیئے گئے ہیں۔ویڈیو میں کورونا وائرس کی آگاہی کے لیے کٹ پتلیوں کو دکھایا گیا ہے جن میں سے ایک کو کھانسی اور نزلہ ہوتا ہے تو دوسرا اسے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا کہتا ہے۔