جمال خاشقجی قتل کیس: ترکی نے 20 سعودی شہریوں پر فردِ جرم عائد کر دی

March 26, 2020

استنبول (اے ایف پی، جنگ نیوز) ترکی نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں سعودی ولی عہد کے دو سابقہ قریبی مشیروں سمیت 20 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سابق ڈپٹی انٹیلیجنس چیف احمد اسیری اور سابق شاہی مشیر سعود القحطانی پر قتل کے لیے اکسانے کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ جمال خاشقجی کو اکتوبر سنہ 2018 میں استنبول میں قتل کردیا گیا تھا۔ باقی 18 افراد پر سعودی سفارت خانے کے اندر ʼجان بوجھ کر اور بہیمانہ قتلʼ سرانجام دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔