پشاور ٗپبلک ٹرانسپور ٹ پر پابندی کی خلاف ورزی پر 3سو گاڑیاں بند

March 26, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس پشاور نے پبلک ٹرانسپورٹ کے چلنے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تین سو گاڑیاں ٹرمینل میں بند کردیں کرونا کی روک تھام اور اس کے بچائو کے لئے حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے چلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ سواریاں بٹھانے میں مصروف تھی ایس ایس پی ٹریفک پشاور وسیم خلیل نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہدایت کی کہ وہ ایسے ٹرانسپورٹ والوں کے خلاف کاروائی کرے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے تین سو گاڑیاں ٹرمینل میں بند کردیں اوران پر بھاری جرمانے عائد کردئیے