کورونا وائرس، امریکا میں بیک وقت 3 کلینیکل تجربات شروع

March 26, 2020

نیو یارک میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر امریکا میں بیک وقت 3 قابلِ ذکر کلینیکل تجربات شروع کیے جا رہے ہیں۔

امریکی فوڈ ایند ڈرگ اتھارٹی نے ایک طرف ملیریا کی دوا ہائیڈروآکسی کلروکوئن) (hydroxychloroquine اور اینٹی بائوٹک دوا زیتھروماذ( zithromaz ) کو ملا کر تجربات کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری طرف کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما اینٹی باڈیز کو سخت بیمار مریضوں میں استعمال کرنے کا تجربہ بھی شروع کیا جارہا ہے ۔

اس کے علاوہ ایف ڈی اے نے کورونا نمونیا سے شدید متاثر بڑی عمر کے مریضوں کے لیے کینسر کی ایک دوا کے فیز تھری کلینیکل تجربے کی منظوری دے دی ہے ۔

یہ دوا کینسر کو روکنے یا باکل ابتدائی اسٹیج کے کینسر مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ایکٹرما(Actemra ) نامی یہ دوا گٹھیا نما جوڑوں کی سوزش کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہے۔