شوبز ستاروں کا ڈاکٹرز، پیرامیڈکس کو خراج تحسین

March 26, 2020

شوبز ستاروں کا ڈاکٹرز، پیرامیڈکس کو خراج تحسین

ملک کے شوبز ستاروں نے مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، تاہم پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز جان پر کھیل کر ان مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

مہلک وائرس کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان بھر کے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی شعبے سے وابستہ ہر شخص فرنٹ لائن سپاہی بن گیا ہے۔

دوسروں کی خاطر، خود کو خطرے میں ڈالنے والوں کوسلام ۔

ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں 27 مارچ کو شام چھ بجے سفید پرچم لہرائے جائیں گے اور سب مل کر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے گانا بھی گائیں گے۔

ان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان کے شوبز ستاروں نے ان کے حق میں پیغامات بھی جاری کیے۔