متعدد ہولی وڈ اسٹارز نے سماجی دوری اختیار کرلی

March 27, 2020

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈٰسک) کورونا سے بچاؤ کے لیے بہت سے ہولی وڈ ستاروں نے سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے قرنطینہ میں سکونت اختیار کر لی ہے۔ہولی وڈ ستاروں جینیفر اینسٹن، اینجیلنا جولی، بریڈ پٹ اور کیلی جینر نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔جینیفر اینسٹن لاس اینجلس میں اپنے 21ملین ڈالر کے شاندار بیل ایئر مینشن میں وقت گزاریں گی۔بریڈ پٹ نے بھی لاس اینجلس میں ہی اپنے عالیشان گھر میں خود کو آئیسولیٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انجیلنا جولی بھی اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کے قریب 25ملین ڈالر کے عالیشان مینشن میں قیام کریں گی۔کیلی جینر اپنے شوہر کے ساتھ بریورلی ہلز کے13ملین ڈالرز کے گھر میں آئیسولیٹ رہیں گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 21,283 ہوگئی ہے اور چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔