امریکی اداکار مارک بلم کورونا سے ہلاک

March 27, 2020


امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم 69 سال کی عمر میں کورونا وائرس سےہلاک ہوگئے۔

اداکار مارک بلم کی موت کورونا وائرس جیسے مسائل کے باعث گزشتہ روز ہوئی، وہ نیویارک کے پریسبائٹیرین اسپتال میں زیر علاج تھے۔

واضح رہے کہ مارک بلم اپنے کیریئر میں تھیٹر کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے نیٹ فلکس سیریز ’یو‘ میں بھی کام کیا۔