سندھ، سبزی منڈیوں میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ

March 28, 2020


سندھ میں لاک ڈاؤن کو نتیجہ خیز بنانے بنانے کے لیے حکومتِ سندھ نے صوبے بھر کی سبزی منڈیوں میں مزید سختیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ صوبے کی تمام سبزی منڈیاں دن 12 بجے سے رات 12 تک بند رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سبزی منڈیاں 24 میں سے12گھنٹے کھلی رہیں گیں، اوقات کار کم ہونے سے پھل اور سبزی کی ترسیل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

کراچی کی سبزی منڈیوں میں آکشن اور پھلوں اور سبزیوں کی خرید بھی دن 12 بجے تک کی جا سکے گی۔

لاک ڈاؤن میں مزید سختی کے فیصلے کا مقصد سبزی منڈیوں سے کورونا وائرس پھیلنے سے خریداروں اور مزدوروں کو محفوظ رکھنا ہے۔

اسماعیل راہو نے بتایا کہ منڈیوں میں غیر ضروری رش اور ہجوم پر پہلے ہی پابندی ہے، تمام مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمینز و منتظمین حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں

انہوں نے کہا کہ شہری، مزدور، کسان گھر میں رہیں اور اپنا خیال رکھیں، غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

سبزی اور پھلوں کی خریداری یا آکشن کے دوران رش یا ہجوم نہ کیا جائے، سبزی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنایا جائے۔

سبزی منٍڈیوں میں سینی ٹائزر اور ماسک فراہم کردیے گئے ہیں، صفائی ستھرائی کا خیال رکھاجائے۔

انہوں نے بتایا ک بند رہنے والے 12 گھنٹے کے دوران منڈیوں میں صفائی اور جراثیم کش اسپرے کئے جائیں، تمام انتظامات کی چئیرمینز اور اڈمنسٹریٹرز خود نگرانی کریں