• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں زرعی ادویات کی دکانیں کھلی رہینگی، اسماعیل راہو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال میں سندھ حکو مت نے صوبے میں زرعی ادویات، کھاد اور بیج کی دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جمعرات کو جاری کردہ بیان میں وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں خریف کی فصلیں لگانے کا سیزن شروع ہونے والا ہے۔یہ فیصلہ کاشتکاروں کی مشکلات کودیکھتے ہوئے کیا ہے اگر زرعی سپلائی بند ہو گئی تو کپاس اور چاول کی فصل نہیں لگ سکے گا۔سبزیوں اور پھلوں کے کھیت بھی بہت متاثر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سپلائی جاری نہ ہوئی تو ہمیں ایک اور بہت بڑے بحران کا سامنا ہو گا۔ زرعی ادویات، کھاد اور بیج کی دکانیں انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اوقات میں کھلی رہیں گی۔ یہ سہولت فقط رجسٹرڈ اور منظورشدہ ڈیلرز اور ایجنٹس کو حاصل ہوگی۔یہ فیصلہ سندھ نے کسانوں کی درخواست پر کیا ہے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ صوبے کے تمام ڈی سی اور پولیس افسران رجسٹرڈ ڈیلرز کی دکانیں بند نہ کرائیں۔ سندھ حکومت نے محکمہ داخلہ کو بھی ہدایت جاری کردیں۔

تازہ ترین