شاہد آفریدی کے ہاتھ میں قوت تھی زندگی میں نے اس قدر طاقتور بیٹسمین نہیں دیکھا، جاوید میانداد

March 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماضی کے عظیم بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے ہاتھ میں جتنی قوت تھی میں نے اپنی زندگی میں اس قدر طاقتور بیٹسمین نہیں دیکھا لیکن وہ بعض دفعہ غیر ذمے داری سے بیٹنگ کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنی وکٹ گنوا دیتا تھا اسی بد احتیاطی میں آفریدی نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔اگر وہ اپنی بیٹنگ میں احتیاط کرتا تو شائد اس کا ریکارڈ بہت ساروں سے بہتر ہوتا۔

ہفتے کو ایک انٹر ویو میں اپنے دو ر کے مایہ ناز بیٹسمین نے کہا کہ جب میں پاکستانی ٹیم کو ہیڈ کوچ تھا میں نے انضمام الحق کی بیٹنگ کو بنانے کے لئے ان کے ساتھ بہت کام کیا اور ان مشوروں سے ان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا ۔شاہد آفریدی کو میں یہی سمجھاتا تھا کہ تم گیند کا انتظار کرو لیکن وہ جلد بازی میں وکٹ گنوا جاتا تھا۔

شاہد آفریدی جس کی صلاحیت والا ہارڈ ہٹر تھا اس کی قوت اس کے اسٹروکس میں نظر آتی تھی میں نے کوچ بن کر شاہد کی بیٹنگ سے کام لیا۔لیکن اس کی بیٹنگ میں سب سے بڑی خامی یہ تھی کہ وہ ہر گیند پر اسٹروکس کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا دیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کئی ایسا بولر نہیں ہے جو چھ گیندوں پر چھ چھکے کھائے۔

شاہد اگر گیند کا انتظار کرتا اور بری گیند پر ہی اسٹروک کھیلتا تو شائد اس کا بیٹنگ ریکارڈ بہت بہتر ہوتا۔کرکٹ ڈسپلن سکھاتی ہے۔مجھے کبھی کسی سے نہ حسد رہی ہے اور نہ نفرت،میں کوشش کرتا ہوں کہ جو مجھے ٹھیک بات لگے وہ کہہ دوں۔

جاوید میاں داد نے کہا کہ کرکٹ جنٹلمین گیم ہے لیکن لیکن اس گیم میں نام بنانے کے لئے گرمی سردی کی پرواہ نہیں جاتی اگر کوئی یہ سمجھے کہ میں دھوپ میں کالا،پیلا نیلا بن جاوں گا تو وہ کرکٹر نہیں بن سکتا۔جب ہم کھیلتے تھے تو اکثر سنیئرز کہتے تھے کہ تم شوٹنگ میں نہیں آئے۔

انگلینڈ میں یہی سمجھایا جاتا تھا کہ دن بھر گراونڈ میں مشقت کرو لیکن شام کو نہا دھو کر زندگی انجوائے کرو۔لیکن گراونڈ میں انتھک محنت ہی آپ کو بڑا کرکٹر بناتی ہے۔