پاکستان میں کورونا کے 1526 مریض

March 29, 2020

کورونا وائرس سے ملک بھر میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1526 ہو گئی، اس موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی پنجاب میں 558 افراد، سندھ میں481، خیبر پختون خوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد میں تصدیق ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 28 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آج سے اسپرے کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: صرف شمالی کوریا کورونا سے محفوظ

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔