پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار اور تفصیلات کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ پر اعداد وشمار بروقت اپ ڈیٹ نہیں کئے جا رہے۔ آج میڈیا کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 1500 سے زائد بنتی ہے تاہم سرکاری ویب سائٹ پر ابھی تک تعداد 1500 سے کم بتائی جا رہی ہے۔
وزارت صحت کی ویب سائٹ covid.gov.pk کے مین پیج پر آج ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1495 بتائی گئی ہے، تاہم میڈیا کو سرکاری حکام کی جانب سے جاری تعداد 1504 بنتی ہے۔
ویب سائٹ کے مین پیج پر ہی صوبہ پنجاب میں تصدیق شدہ کورونا مریضوں کی تعداد557 اور صوبہ خیبر پختونخوا میں 188 ہے، اب اگر ان صوبوں کی تفصیلا ت جاننے کے لیے پنجاب کے پیج پر جائیں تو تعداد 490 بتائی گئی ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں 180 مریض رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ مین پیج پر تعداد 188 ہے۔