ایتھلیٹ ارشد ندیم اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف

March 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس 2020 ایک سال کے لئے ملتوی ہونے کے باوجود اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے لیے تیاری اچھی جا رہی تھی۔گیمز ملتوی ہونے سے تیاری کا مجھے مزید موقع مل گیا ہے۔