انگلینڈ کا کائونٹیز کیلئے مالی پیکیج،کرکٹرزکے معاوضے کم ہونگے

March 30, 2020

لندن (جنگ نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے کورونا کے سبب کائونٹی اور انٹرنیشنل سیزن معطل کردیا ہے ۔ اس اقدام نے کائونٹی کلبز کو مالی مشکلات کا شکار کردیا ہے۔ اس مسئلے نمٹنے کیلئے فیصلہ بھی کیا جارہا ہے کہ کلبز کیلئے مالی پیکیج منظور کیا جائے اس کیلئے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ خیال ہے کہ جوروٹ ،بین اسٹوکس اور جوز بٹلر جیسے کرکٹرز کو اگلے تین ماہ کے دوران اندازاً فی کسن ڈھائی لاکھ ڈالر جتنی خطیر رقم سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔