کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ صحت یاب

March 30, 2020

کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ صحت یاب

کراچی(جنگ نیوز)کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو صحتیاب ہو گئیں،کورونا وائرس کی لپیٹ میں نہ صرف عام افراد ہیں بلکہ مشہور شخصیات میں بھی اس کی شکایت پائی جا رہی ہے۔چند روز قبل کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہوں نے خود کو آئسولیشن میں رکھ لیا تھا اور ان کی وجہ سے جسٹن ٹروڈو نے بھی خود کو محدود کر لیا تھا۔