فرائض میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے‘ بی ایس او پجار

March 30, 2020

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایم ایس ڈی کے ایڈیشنل ڈاریکٹر کوغلط بیانی اور فرائض میں غفلت برتنے پر عہدے سےبرطرف کردیاگیا جس کے بعد بی ایس او پجار کے نام سے ایک بیان جاری کرکے موصوف کو بے گناہ قراردیاگیا جس سے تنظیم کاکوئی تعلق نہیں ترجمان نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور عوامی عہدوں پہ بیٹھ کر اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ برطرف افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی اورتمام سہولیات عوام کوفراہم کی جائیں گی ۔