وزیر اعظم کیلئے عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے: فردوس عاشق اعوان

March 30, 2020


وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کیلئے پاکستان کے عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت کی ترقی ماضی کےحکمرانوں کی ترجیحات میں نہیں تھی، صرف ناموں کی تختیاں لگائی گئیں، حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے بجٹ میں اضافہ ہماری مخلصانہ کاوشوں کا آئینہ دار ہے، شعبہ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات حقیقی قومی خدمت ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جزوی لاک ڈاؤن کا آپشن صوبوں پر چھوڑ ا ہے، فردوس عاشق

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ کورونا کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے تمام تر وسائل بروئےکار لا رہے ہیں، قومی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے اس پر قابو پائیں گے۔