• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جزوی لاک ڈاؤن کا آپشن صوبوں پر چھوڑ ا ہے، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے


وزیر اعظم عمران خان  کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت، سندھ حکومت کی لاک ڈاؤن کی تعریف سےمتفق نہیں ، جزوی لاک ڈاؤن کا آپشن صوبوں پر چھوڑ دیا ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب یہ ہےکہ اپنے مقصد پرعمل درآمد کے لیے فوج اور پولیس طلب کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کل عوام کے درد کا اظہار کیا، لاک ڈاؤن کے حوالے سے مختلف آرا ء دی جارہی ہیں، اکثریت کی رائے تھی کہ پاکستان کو لاک ڈاؤن کی طرف جانا چاہیے، لاک ڈاؤن کی تعریف سے آگاہی ضروری ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبائی حکومت پر منحصر ہے، وفاق سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کی تشریح سے متفق نہیں، لاک ڈاؤن میں احکامات پر زبردستی عمل کرنے کےلیے فوج اور پولیس کو استعمال کیا جاتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرٹیکل245 کے تحت صوبوں کو فوج طلب کرنے کا اختیارات دیا گیا ہے، صوبوں کو حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف سیاسی محاذ پر نقب زنی کرکے مخصوص بیانیہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا جیسے پر مسئلے پر سیاسی دکان چمکانا ٹھیک نہیں، وزیراعظم پر تنقید کرکےبہتری نہیں آئے گی، پوائنٹ اسکورنگ عوام کی اذیت کا باعث بنے گی۔

تازہ ترین