• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کورونا کیخلاف جنگ میں ہر اول دستہ ہیں: فردوس عاشق

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میڈیا ورکرز اور صحافی کورونا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا مالکان سے گزارش کی ہے کہ وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران اپنے ان سپاہیوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنائیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ عوام کو آگاہی دینے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، ان کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے۔


اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہر صوبے کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہر صوبہ اپنے حالات کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کرے گا، وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کے ہر شہری کے لیے یکساں سوچ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے نمٹنے کیلئے ہم میں کوئی تقسیم نہیں، فردوس

فردوس عاشق اعوان نے قائدِ حزبِ اختلاف پر تنقید کی کہ شہباز شریف کا کوئی ایسا پراجیکٹ نہیں تھا جو داغدار نہ ہو، عوام شہباز شریف جیسے لوگوں کی رائے کومتنازع سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

تازہ ترین