اظہر علی نے ساتھی کھلاڑیوں کو پش اپ کا چیلنج دیدیا

March 31, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ساتھی کھلاڑیوں کو پش اپ کاچیلنج دیاہے یہ چیلنج ٹی20کپتان بابر اعظم نے قبول کر لیا اور کہا کہ میں نے اپنے حصے کے پش اپ لگا لئے اب سرفراز احمد اور وہاب ریاض بقیہ کام کریں گے۔سوشل میڈیا پرپیر کواظہر علی نے بابر اعظم ، وہاب ریاض ، اسد شفیق ،سرفراز احمد ،ٹام بینٹن اور ٹام ایبل کو چیلنچ کیا ہے ۔چند گھنٹے بعد بابر اعظم سوشل میڈیا پر پش اپ لگاتے ہوئے نظر آئے۔