ہیری اور میگھن نے اپنا شاہی انسٹا اکاؤنٹ سائن آف کردیا

March 31, 2020


برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنا شاہی انسٹاگرام اکاؤنٹ سائن آف کر دیا ہے ۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنا شاہی انسٹاگرام اکاؤنٹ سائن آف کرتے ہوئے برطانوی ملکہ الیزبتھ کو پیغام دیا ہے کہ وہ کچھ وقت شاہی معاملات سے الگ گزارنا چاہتے ہیں۔


شاہی جوڑے کا انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنئ ایک پیغام میں مداحوں سے کہنا تھا کہ آپ اب ہمیں یہاں نہیں دیکھ سکیں گے لیکن کام جاری رہے گا، ہم جلد دوبارہ رابطے میں ہوں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے کا انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عالمی وبا کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت سب سے اہم سب کی صحت ہے، دنیا اس وقت انتہائی نازک وقت سےگزر رہی ہے۔