کاجول اور بیٹی نیسہ بالکل ٹھیک ہیں،اجے دیوگن

April 01, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کاجول اور بیٹی نیسہ کی صحت سےمتعلق افواہوں کا جواب دے دیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ بھارتی اداکارہ کاجول اور اُن کی بیٹی نیسہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کچھ بھارتی ویب سائٹس نے یہ خبر شائع کی تھی کہ اجے دیوگن کی بیٹی نیسہ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں جس کے بعد اُن کی بیٹی اور اہلیہ کاجول نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے اور اُن دونوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔بھارتی اداکارہ کاجول اور اُن کی بیٹی نیسہ کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں کا جواب دینے اجے دیوگن میدان میں آگئے اور اُنہوں نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کردیا۔گزشتہ روز بولی وڈکے معروف اداکار اجے دیوگن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ کاجول اور بیٹی نیسہ کی صحت سے متعلق گردش کرتی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔اجے دیو گن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ’کاجول اور نیسہ کی صحت کے حوالے سے آپ سب کا پوچھنے کے لیے بہت بہت شکریہ۔بولی وڈ اداکار نے لکھا کہ ’کاجول اور نیسہ بالکل ٹھیک ہیں اور اُن کی صحت سے متعلق گردش کرتی تمام افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔‘