میر جاوید کی کھیلوں سے دلچسپی اور معلومات غضب کی تھی،اصلاح الدین

April 01, 2020

میر جاوید کی کھیلوں سے دلچسپی اور معلومات غضب کی تھی،اصلاح الدین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے منگل کو جنگ گروپ کے چیئرمین اور معروف صحافی میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر ان کے گھر جاکر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی، اصلاح الدین نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے اچھے ساتھی تھے، وہ کالج کے زمانے میں میرے کلاس فیلو بھی تھے، وہ اس دور میں کالج کے ساتھیوں کی مشکلات کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے تھے، ان کی کھیلوں سے دلچسپی اور معلومات غضب کی تھی۔