انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں روپے پر دباؤ برقرار

April 01, 2020

انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں روپے پر دباؤ برقرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں روپے پر دباؤ برقرار ہےمنگل کو بھی مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ کے باعث روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 19پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25پیسے مہنگا ہو گیا ،منگل کو انٹر بینک میں قیمت خرید 166.21اور قیمت فروخت 166.58روپے ریکارڈ کی گئی ،جبکہ پیر کو یہ قیمت 166.02 اور 166.39 روپے تھی دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے کے اضافے سے 163سے بڑھ کر 163.25 روپے اور قیمت فروخت 165.50 سے بڑھ کر 165.75 روپے ہو گئی ۔