سی پی جے کا دنیا بھر میں قید صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ

April 01, 2020

کراچی(جنگ نیوز)کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے ) نے دنیا بھر میں قید صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ تفصیلات کےمطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے گلوبل پریس فریڈم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ہمراہ دنیا کے رہنمائوں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ قید کیے گئے تمام صحافیوں کو رہا کریں، اس سلسلےمیں ایک آن لائن پٹیشن پر دستخطی مہم بھی جاری ہے۔