شیخ زید ہسپتال میں امراض گردہ سے متعلق رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز

April 01, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) شیخ زید ہسپتال لاہور کے شعبہ امراض گردہ کی جانب سے حالیہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر مریضوں کیلئے مفت ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیا۔ امراض گردہ سے متعلق رہنمائی کے خواہاں عوام الناس اب گھر بیٹھے پیر تا ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 0312-1487666 پر کال کر کے طبی ماہرین سے مکمل رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔