اپریل فول منائیں لیکن کورونا کا مذاق نہ بنائیں

April 01, 2020

اپریل فول منائیں لیکن کورونا کا مذاق نہ بنائیں

دنیا کے کئی ممالک میں کورونا سے متعلق مذاق میں بھی جھوٹی خبر دینے پر خبردار کردیا گیا ہے۔

شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کورونا سے متعلق جھوٹی خبر کی صورت میں سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھر سرچ انجن گوگل نے بھی کورونا وبا کے پیش نظر روایتی اپریل فول مہم منسوخ کردی ہے۔

تائیوان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کی وبا سے متعلق جھوٹی خبر یا افواہ پھیلانے پر تین سال قید اور جرمانہ ہوگا۔

تھائی لینڈ میں کورونا پر مذاق کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کا اعلان کردیا گیا۔

جرمنی نے بھی شہریوں پر زور دیا کہ مہم سے پرہیز کریں۔

بھارت میں سیاستدانوں کی کورونا وائرس سے متعلق افواہیں نہ پھیلانے کی اپیل، ممبئی پولیس نے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی۔