بھارت میں لاک ڈاؤن سے کسان پریشان، پھل جانوروں کو کھلانے پر مجبور

April 02, 2020

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث کسان اپنی اسٹرابیری فصل جانوروں کو کھلانے پر مجبور ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں کسان پریشانی کا شکار ہوگئے۔

لاک ڈاؤن کے باعث ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کسانوں پر ان کی فصل کے خراب ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

اس خطرے کے پیش نظر بھارتی کسانوں نے تیار اسٹرابری فروخت نہ ہونے پر اسے مویشیوں کو کھلانا شروع کردی۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ سیاح اور آئس کریم بنانے والی کمپنیاں اسٹرابری کی بڑی خریدار ہیں لیکن لاک ڈاون کے باعث ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے ترسیل ممکن نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں منافع تو دور لاگت نکالنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔