سندھ ہائیکورٹ سکھر،خورشید شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی

April 03, 2020

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی ضمانت کی دائر درخواست کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جسٹس امجد سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل خصوصی بنچ نے کی۔