کورونا کے پاکستان میں کیسز 2458، اموات 35

April 03, 2020

کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 66 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

پاکستان بھر میں اس وائرس کے کیسز 2458 جبکہ اس سے جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو چکی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو کراچی کے 6، حیدر آباد کے 14 اور گھوٹکی کے 2 کیسز سمیت صوبے بھر میں کورونا کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 783 ہوگئی ہے جن میں سے 707 مریض زیرِ علاج ہیں۔

کراچی میں 293، حیدر آباد میں 149، گھوٹکی میں 2، شہید بینظیر آباد میں 6، سکھر میں 248، لاڑکانہ میں 7، دادو اور جیکب آباد میں ایک، ایک مریض زیرِ علاج ہیں۔

کراچی سمیت سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 11 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اب تک وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہے، صوبے بھر میں وائرس سے متاثرہ 65 مریض اب تک صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

پنجاب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے ساتھ سب صوبوں سے آگے ہے جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 928 تک پہنچ چکی ہے۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے 311 کیسز، گلگت بلتستان میں 190 کیسز، بلوچستان میں 169 کیسز، اسلام آباد میں 68 کیسز جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 9 کیسز اب تک سامنے آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ایکسپو سینٹر کراچی میں آئسو لیشن سینٹر کا افتتاح

ملک بھر میں 126 کورونا وائرس کے مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔