• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو سینٹر کراچی میں 1200 بستروں پر مشتمل فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کا افتتاح


ایکسپو سینٹر کراچی میں 1200 بستروں پر مشتمل فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مکمل خاتمہ تک فیلڈ آئسولیشن سینٹر جاری رہے گا۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، کور کمانڈر کراچی اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے دورہ کیا ۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ایکسپو سینٹر کے لیے فنڈز کی دستیابی، ادویات کی فراہمی، آر او پلانٹ کی تنصیب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سینٹر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کو رکھا جائے گا۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ یہ سینٹر عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ حفاظتی اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ نے سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ادویات و آلات کی دستیابی کو سراہا۔

تازہ ترین