خیبرپختونخوا کابینہ، 21 لاکھ سےز ائد خاندانوں کو یکمشت 12 ہزار روپے دینے کا اعلان

April 04, 2020

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر صوبہ بھر میں عام تعطیل اور بازاروں کی بندش میں ایک ہفتہ کی توسیع اور صوبہ کے 21لاکھ43ہزار خاندانوں کو یکمشت 12ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا ،وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، کورونا ٹسٹنگ استعداد روزا نہ 2ہزار تک بڑھا نے،اسپتالوں کیلئے ڈیڑھ ارب کے آلات کی خریداری، ضرورت پڑنے پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، حکومت نےصوبہ میں کورونا ٹسٹنگ کی استعداد روزا نہ 2ہزار تک بڑھانے، ضرورت پڑنے پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، خیبرپختونخواکابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس کو صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال ، کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ضروری آلات اور حفاظتی اشیاءکی خریداری اور آنے والے سیزن میں گندم کی خریداری سے متعلق اُمور پر بریفینگ دی گئی ۔