امریکی فلاسفر کی بروقت اقدامات نہ کرنے پر صدر ٹرمپ پر تنقید

April 04, 2020

امریکا کے معروف مفکر نوم چومسکی نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے اور بروقت اقدامات نہ کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نوم چومسکی نے اپنے بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کو سماج سے نفرت کرنے والا مسخرہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کی طرح کورونا کی بھی ویکسین آ سکتی تھی لیکن نیو لبرل طاعون نے اسے روک دیا۔

نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ دوا ساز کمپنیوں کے لیے باڈی کریم بنانا ویکسین تلاش کرنے سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

انہوں نے ایران پر امریکی پابندیوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب امریکا تباہ کن پابندیاں لگاتا ہے تو دوسروں کو آقا کی پیروی کرنا پڑتی ہے۔

چومسکی کا کہنا تھا کہ دنیا میں اتنی معلومات دستیاب تھیں کہ کورونا کو روکا جا سکتا تھا۔