ریلوےڈی ایس آفس،بڑےسٹیشنز پر ڈی انفیکشن گیٹ لگانے کا فیصلہ

April 06, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ ملتان نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ڈی ایس آفس اور بڑے اسٹیشنوں پر ڈی انفیکشن گیٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، دوسرے مرحلے میں لوکوشیڈ ، واشنگ لائن ، رننگ روم میں بھی ایسے گیٹ لگائے جائیں گے ملتان ریلوے اسٹیشن سمیت ڈویژن بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر جراثیم کش سپرے اور صفائی کا عمل بھی جاری ہے ملتان کینٹ اسٹیشن پر دو اے سی کوچز پر مشتمل عارضی کورونا کیئر اسپتال بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل نے ماڈل ڈی انفیکشن گیٹ کا معائنہ بھی کیا۔