پالپا، PIA کی شمالی علاقہ جات جانے والی 3 پروازیں منسوخ

April 06, 2020

پالپا کا پائلٹس کو جہاز آپریٹ کرنے سے روکنے کا معاملے میں پی آئی اے کی شمالی علاقہ جات جانے والی 3 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

فلائٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت جانے والی 2 پروازیں پی کے 605 اور607 منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فلائٹ انکوائری کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی پرواز پی کے 603 پانچ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پالپا نے پائلٹس کو فضائی آپریشن جاری رکھنے سے روکا تھا۔