• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالپا نے PIA پائلٹس کو فضائی آپریشن سے روک دیا

پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کی جانب سے اپنے اسٹاف کی صحت کے پیش نظر پائلٹس کو جہاز اڑانے سے منع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن ( پالپا ) کی جانب سے قومی ایئر لائن کو پائلٹس کی صحت کے پیش نظر مراسلہ لکھا گیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جن ممالک میں کورونا وائرس ہے وہاں پائلٹس اور کریو کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں لہٰذا انسانی ہمدردی کے تحت اسپیشل فلائٹس اڑانے سے انکار کیا جا رہا ہے۔

پائلٹس کی تنظیم پالپا کے اس مراسلے پر قومی ائیر لائن پی آئی اے نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹس کو خصوصی آپریشن کے دوران جہازوں سے اترنا نہیں تھا اور پی آئی اے کی جانب سے پائلٹس کے لیے کورونا سے حفاظت کے تمام تر انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق اسپیشل فلائٹ آپریشن کے لیے مختلف حکومتوں سے خصوصی اجازت حاصل کی گئی تھی، صرف چند مقامات پر پائلٹس کو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہرایا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں قومی ائیرلائن کا جزوی فضائی آپریشن معطل ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین