ندیم افضل چن نے چینی پر تحقیقاتی رپورٹ کو لیک قرار دیدیا

April 06, 2020


ندیم افضل چن نے چینی پر تحقیقاتی رپورٹ کو لیک قرار دیدیا

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے چینی پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کو ’’لیک‘‘ قرار دیدیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ابھی رپورٹ لیک ہوئی ہے اصل تو 25 اپریل کے بعد آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نے وزیراعظم کے منع کرنے کے باوجود سبسڈی دی۔

وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ اس سبسڈی دینے کے عمل میں وفاقی حکومت کا عمل دخل نہیں ہے، یہ پنجاب حکومت کا اپنا فیصلہ تھا۔