لاک ڈائو ن کے دوران سڑکوں پر ٹریفک میں اضافہ

April 07, 2020

لاہور(خبرنگارخصوصی)لوگ کورونا کے خوف اور لاک ڈاون کی پابندیوں کے باوجود گھروں سے نکل آئے ہوٹلوں اور پارکوں میں تو نہ جاسکے مگر وقت گزاری کیلئے رشتہ داروں کے مہمان بن گئے، لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیر کے روز لاہور کی سڑکوں پر معمول سے زیادہ ٹریفک نظر آئی لوگ بچوں کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر جاتے دکھائی دیئے۔